ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی جے پی فرضی نیوزکے ذریعہ مقتول روہت ویمولا کی شبیہ بگاڑرہی ہے،روہت ویمولامعاملے میں کانگریس نے بی جے پی کے الزامات کو مسترد کردیا

بی جے پی فرضی نیوزکے ذریعہ مقتول روہت ویمولا کی شبیہ بگاڑرہی ہے،روہت ویمولامعاملے میں کانگریس نے بی جے پی کے الزامات کو مسترد کردیا

Wed, 20 Jun 2018 22:01:05    S.O. News Service

نئی دہلی20جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کانگریس نے بی جے پی کے ان الزامات کوآج سرے سے خارج کر دیا جن میں کہا گیا ہے کہ کانگریس اوردیگراپوزیشن جماعتوں نے دلت طالب علم رہنما روہت ویمولاکی موت کے مسئلے کو اٹھا کر سیاسی فائدہ اٹھایا۔مرکزی وزیراوربی جے پی لیڈرپیوش گوئل طرف یہ الزام لگائے جانے اورکانگریس کے صدر راہل گاندھی سے معافی کا مطالبہ کیے جانے کے کچھ دیربعدہی کانگریس کے میڈیاشعبے کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجیوالا نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ یہ ایک شرمناک بات ہے کہ مرکزی وزیرمسٹر گوئل ’فرضی نیوز‘ کے ذریعے روہت ویمولا اور ان کی ماں کی تصویر کو بگاڑ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ درج فہرست ذات و قبائل کی توہین کرنا مودی حکومت کے 'ڈی این اے' میں ہے اور یہ روز مرہ کی بات ہے۔


Share: